Add Poetry

تم دل آوارہ کیا جانو

Poet: نعمان صدیقی By: ن سے نعمان صدیقی, Karachi

تم دل رُبا ہم ہوش رُبا تم حال ہمارا کیا جانو
ہم بیچوں بیچ سمندر کے تم لبِ کنارہ کیا جانو

ہم بلا عوض لکھ دیتے ہیں سُنتے ہیں کہہ دیتے ہیں
تم منفعت کے سوداگر ہو تم خیرِ خسارا کیا جانو

اہلِ تپش اور ٹھنڈی روش ہم سورج چاند کی مانند ہیں
دور چمکتے رہتے ہو ہو تم مثلِ ستارہ کا جانو

آنسو کی سجی پیاسی سی نظر کیا ہوتی ہے
دودھ دُھلے نازوں کے پلے تم لگا مسکارا کیا جانو

ایک کھونٹے سے بندھ جاتی ہے محبت بھی بل کھاتی ہے
اِدھر اُدھر کی راہوں پر تم دل آوارہ کیا جانو

تم بگڑے بگڑے تھے نعمان اور بگڑی بگڑی کہتے تھے
کس نے قلم تھمایا ہے اور کس نے سنوارا کیا جانو

Rate it:
Views: 606
27 Feb, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets