تم میرے ساتھ ہو ہمراہ نہیں
Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, SARGODHAکون سا لفظ ہے جو کھولے گا در معنی کا
 اسکا پتا کون کرے
 تم تو خو شبو ہو، ستاروں کی گزر گاہ ہو تم
 تم کہاں آؤ گے اس دشت پراسرار کی پہنائی میں
 کیسے اترو گے تمناؤں کی گہرائی میں
 تم میرے ساتھ ہو ہمراہ نہیں
 کون سے خواب کے جگ مگ میں نہاں ہیں ہم تم
 کیسے گرداب تمنا میں رواں ہیں ہم تم
 لفظ کے پار جو دیکھیں تو کوئی راہ نہیں
 اور تم لفظ پس لفظ سے آگاہ نہیں
 تم میرے ساتھ ہو ہمراہ نہیں
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 