ہم نازک ہیں بالکل
کسی احساس کی طرح
تم نہ سوچو گے تو مر جائیں گے
پاس رہو یا دور
بس اتنا خیال رکهنا
تم نہ دیکهو گے تو مر جائیں گے
تتلیوں میں اور ہم میں یہ بات ہے مشترک
پکڑ کے جب چهوڑو گے ہمیں
تو مر جائیں گے
اپنے دل کی ٹہنی پہ ہی کهلا رہنے دو
جب بهی ٹہنی سے توڑو گے
تو مر جائیں گے