تم پھول کا بدل ہو

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

تم پھول کا بدل ہو
اک ان کہی غزل ہو

تم حسن کی تجلی
تم روپ کا کنول ہو

دل ڈھونڈتا تھا جسکو
وہ روٹھا ہوا پل ہو

تم روح کا سکوں ہو
تم وحشتوں کا حل ہو

Rate it:
Views: 687
20 Sep, 2011