تم کو تو مجھ سے محبت تھی نہ

Poet: ارسلان حسینؔ By: Arsalan Hussain, Karachi

میں نے مانا کہ برحمی ہی سہی
مجھ میں چاہت کی کچھ کمی ہی سہی
میں تو مجرم تھا دل لگانے کا
غیر صُحبت کو آزمانے کا
بڑا سنگ دل تھا بے روا تھا نہ
میں ہر حوالے سے بے وفا تھا نہ
لیکن
تم تو مُحزب تھی اس زمانے میں
اپنے ہر عہد کو نبھانے میں
تم عشق کہ ہر رمز سے آشنا تھی نہ
تم تو پیکرِ وفا تھی نہ
پھر تم کیوں آج خفا بیٹھی ہو؟
تم کو تو مجھ سے محبت تھی نہ
پھر کیوں تم آج خفا بیٹھی ہو؟

Rate it:
Views: 625
11 Jul, 2017