تنہا بیٹھ کے رو لینے دے
یاد کا خار چبھو لینے دے
دو بوندوں سے کیا جاتا ہے
سوکھے ہونٹ بھو لینے دے
مغموم سبھی اِس دنیا کے
ساتھ ہمھارے ہو لینے دے
ہم بھی سینچنے والوں میں تھے
ایک دو پھول پرو لینے دے
ہجر میں عمر بھر رو لیں گے
تھوڑی دیر تو سو لینے دے