تنہا کٹے گا کیسے؟
Poet: Imran Raza By: Syed Imran Raza, sargodhaتنہا تنہا سفر کٹتا نہیں
نہ ہو جب تک من پسند ہمسفر
راستوں کی دشواریاں
اور مشکلیں
آسانی سے پار ہوتی نہیں
سفر کی خوشگواریاں
اور تکلیفوں میں کوئی مزہ نہیں
یہ سب تم نے ہی تو کہا تھا
مجھ سے
یاد ہے نہ
اب مجھ کو چھوڑ کر جانے والے
یہ تو بتا تیرا سفر اب
اپنے ہمسفر کے بغیر
اور تنہا کٹے گا کیسے؟
More Love / Romantic Poetry






