تن کبوتر اور جھگڑا شہباز سے

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, HONG KONG

وہ جَلترنگ اٹھتے ہیں کہاں ساز سے
جو ترّنم پھوٹتے ہیں ان کی حسیں آواز سے

دل میرا مچل کر دیوانہ ہوگیا
اس نے دیکھا جو نگاہ ناز سے

زر زمین اور زن کی جنگ تو
ہو رہی ہے عالم آغاز سے

قتل کر کے مجھے وہ لیں گے دم
ہو رہا ہے اندازہ ان کے ہر انداز سے

اس جہاں میں رہ کے خدا سے انکار
تن کبوتر اور جھگڑا شہباز سے
 

Rate it:
Views: 717
15 Oct, 2008