توڑنا وہ کسی کا بھروسہ نہیں جانتے
ہو گیا کتنا خرچا نہیں جاتنے
وہ شرافت سے رفاقت ہی کرتے ہیں
خرخشے یار کر نا نہیں جانتے
پیار الفت وفا سے نہیں آشنا
عشق میں جینا مرنا نہیں جانتے
تھا ملاقات کا وعدہ آئے نہیں
وہ گئے بھول وعدہ نہیں جانتے
جیسے میں جانتا ہوں اسے ویسے وہ
مجھ کو شہزاد ایسا نہیں جانتے