تو اگر مل جائے

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

تو اگر مل جائے تو اور کیا چاہیے
زندگی کے سفر میں تیرا ساتھ چاہیے

میں اک غریب بے نوا، فقیر بے صدا
تیری دعا اور رب کی عطا چاہیے

یہ دنیا تو ہے ستم گروں کا گھر
تیرے جیسا کوئی مجھے ہمنوا چاہیے

عمر بھر کا ساتھ ہے چلو ساتھ میرے
پیار کے سوا تجھے اور کیا چاہیے

Rate it:
Views: 702
11 Jun, 2009