تو مرے من کے خیالوں کی مکین ہستی ہے
Poet: ملک جمال شہزاد By: ملک جمال شہزاد, Rawalpindiتو مرے من کے خیالوں کی مکین ہستی ہے
جو مرے قلب میں دھڑکن کی طرح بستی ہے
پہلے ہوتی تھی تری ذات سے تسکین مجھے
اب مری جان تو بے چین رہا کرتی ہے
ہم کو نظروں سے ملو عام نہ ملنا ہم سے
یہ ملاقات زمانے کو بری لگتی ہے
جب تری ذات سے منسوب غزل کہتا ہوں
شعر گوٸی میں مجھے داد بڑی ملتی ہے
وہ ہمیں بھول گیا جس سے محبت تھی جمال
یاد اس کی تو ابھی دل میں نہاں رکھی ہے
More Love / Romantic Poetry






