انسان اشرف ا لمخلوقات ہے
کیونکہ یہی تو راز حیات ہے
تو کیا وہ انسان ہیں کہ جو
عزتوں کو پامال کرتے ہیں
بہنوں کے دوپٹے چھینتے ہیں
ماؤں کی گودیں اجاڑ دیتے ہیں
حسد اور کینے سے بھرے رہتے ہیں
خود کی تعریف میں خوش رہتے ہیں
نسل فرعون کی یہ باقیات
دہشتوں کے یہ یہی ہیں سوداگر
ظلمتوں کے یہی ہیں فتنہ گر
زندگی ان سے شرم کھاتی ہے
ان میں غیرت ہی کہاں آتی ہے
انسان اشرف المخلوقات ہے گر
تو کیا یہ بھی انسان ہیں؟؟