تو کیا یہ طے ہے، کہ اب عمر بھر نہیں ملنا تو پھر یہ عمر بھی کیوں، تم سے گر نہیں ملنا یہ کون چُپکے سے تنہائیوں میں کہتا ہے تِرے بغیر سُکوں، عمر بھر نہیں ملنا