تو ہی میری متاع الفت ہے
Poet: Jamshed Adil By: Jamshed Adil, mauتو ہی میری متاع الفت ہے
مجھ کو دنیا کی کیا ضرورت ہے
کیا پاؤں کہ تیری فرقت میں
ایک اک لمحہ اب قیامت ہے
رنج و غم درد اور تنہائی
عاشقی ہے کہ اک مصیبت ہے
صلح کرلے تو اپنے دشمن سے
وقت کی یہ اہم ضرورت ہے
جب سے تو ہمنوا ہوا میرا
زندگی کتنی خوبصورت ہے
بےوفا تیری بےوفائی سے
کوئی شکوہ نہ اب شکایت ہے
کون سمجھے گا تیرا غم عادل
کس کو اتنی یہاں پہ فرصت ہے
More Love / Romantic Poetry







