تُو ہے
Poet: Shakira Nandini By: Shakira Nandini, Oportoکیا پتا ہے تجھے؟
کہ میرے جذباتوں کے الفاظ، تُو ہے
میرے لبوں کی مسکراہٹ کی وجہ، تُو ہے
میرے چہرے کی معصومیت میں چھُپا راز، تُو ہے
میرے نینوں میں قید سُکوں کا ہمراز، تُو ہے
سُرمئی کاجل سے سجی خوبصورت پلکوں کا ناز، تُو ہے
جھوم کر چلنے والے قدموں کا بل کھاتا انداز، تُو ہے
سوئی ہوئی محبت کی میٹھے سُروں کا آغاز، تُو ہے
اب اور کیا بتائوں، کہ تُو کیا ہے میرا
بس جان لے اِتنا کہ، میرے سولہ سنگھار کی لاج، تُو ہے
More Love / Romantic Poetry






