Add Poetry

تہذیب و رنگ و نسل ثقافت کے نام پر

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارک

تہذیب و رنگ و نسل ثقافت کے نام پر
کیوں مست ہے عوام جہالت کے نام پر

ہر سمت دیکھو دولت و ثروت کی ہے بساط
سب بک رہے ہیں آج سیاست کے نام پر

جب اپنے گھر میں اپنی ہوس پر نہیں نظر
پھر کیسا قتلِ عام ہے غیرت کے نام پر

اب دیکھئے یہ ہیں مری اس قوم کے سپوت
جو بیچ دیں ضمیر وزارت کے نام پر

کب تک رہیں گے وشمہ یہ نفرت کے سلسلے
کب تک بکیں گے لوگ عداوت کے نام پر

Rate it:
Views: 432
31 Jan, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets