تیرا روٹھنا ہمیں بہت ستاتا ہے
تمھیں منا کر ہمیں چین آتا ہے
اچھی لگتی ہے بے رخی تمھاری
یہ انداز تمھارا ہمیں بہت بھاتا ہے
تم اور ہی حسیں ہو جاتے ہو
تمھیں جب جب غصہ آتا ہے
بدلتے ہیں تمھارے تیور بار بار
کبھی بے پروائی کبھی پیار آتا ہے
مانوس ہیں تمھارے رویے سے ہم
ہمیں اب ہر بات کا پتہ چل جاتا ہے