تیرا گناہ محبت ہے بار بار کرو

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

نگاہ ناز کو شرمندہ بہار کرو
جہاں کی وسعتوں میں خود کو بےکنار کرو

عین ممکن ہے سارے راز تم پہ کھل جائیں
حسن کے پاس رہو زندگی سے پیار کرو

میں تھام لیتا ہوں تیری لرزتی سانسوں کو
تم اتنی دیر میری دھڑکنیں شمار کرو

میرے ان دمکتے اشکوں کا مول لگوانا
کبھی جودہکتے شعلوں کا کاروبار کرو

میرے جنون کو فطرت نےدے دیا فتوی
تیرا گناہ محبت ہے بار بار کرو

ہاں میں نے پائی ہے منزل فنا کے رستے سے
جو تم بھی چاہو تو اس راہ کو اختیار کرو

Rate it:
Views: 699
05 Jun, 2011