تیری خاموشی دِل جلاتی ہیں
تیری چپ جان لئے جاتی ہے
تیری آواز زندگی بن کر
میری دھڑکن میں گنگناتی ہے
تو چپ رہے تو قضا کی صورت
میری ہر سانس گھٹی جاتی ہے
تیری آواز میری سانسوں کو
زندگی کی طرف بلاتی ہے
تیری آوز سن کے زندہ ہے
تو چپ رہے تو مری جاتی ہے
میرے جیون کی ڈولتی کشتی
تجھے سنتے ہی سنبھل جاتی ہے
تیری خاموشی دِل جلاتی ہیں
تیری چپ جان لئے جاتی ہے
تیری آواز زندگی بن کر
میری دھڑکن میں گنگناتی ہے