Add Poetry

تیری الفت میں زمانے سے بھی تو منہ موڑیں گے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai

تیری الفت میں زمانے سے بھی تو منہ موڑیں گے
اپنے ارمانوں کے بھی ہر لمحہ بھرم توڑیں گے

تیری فرقت میں تو آنکھوں کو بھی نم رکھیں گے
داغ حسرت کو بھلا کیسے کبھی دھوئیں گے

تیرے ہر ڈھب سے تو ہم آشنا ہوئے جاتے ہیں
کوئی مبہم سے اشارے کو نہ کبھی بھولیں گے

کوئی گزرے کبھی دل سے نہ ہو آہٹ کوئی
کوئی دل میں جو سمائے نہ اسے کھوئیں گے

چشم ساقی نے پلا کر تو بے خود کرہی دیا
کوئی نظروں سے پلائے تو نہ کچھ بولیں گے

چاہنے والے اثر ارزاں کہیں ملتے بھی ہیں
قدر چاہت کی ہو ورنہ یونہی دل ٹوٹیں گے

Rate it:
Views: 54
26 Jul, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets