تیری تصویر سے باتیں
Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAMسکوں سے میرے دن کٹتے ہیں نہ راتیں 
 دن رات کرتا ہوں تیری تصویر سے باتیں
 
 اب تو ہر رشتے میں خودغرضی شامل ہے
 نہ پہلے سی وہ مروتیں ہیں نہ ہی چاہتیں
 
 پہلے کسی گلی محلے میں نظر آجاتے تھے
 اب شاپنگ سینٹر میں بھی ہوتی نہیں ملاقاتیں
 
 میرا دل توڑنے والےآج اداس بیٹھے ہیں
 ہم کو تو ان سے نہ شکوے ہیں نہ شکایتیں
 
 کبھی ہر روز فون کرتے تھےاصغر کو
 اب نہ جانے کہاں گئیں وہ پیار بھری سوغاتیں
More Love / Romantic Poetry







