دل کی سرزمیں سےپوٹتی خواہشیں
رنگ برنگےکھلتےپھولوں
دھنک کےرنگوں
آسماں پہ چمکتےدمکتےتاروں
رُت بدلتےموسموں جیسی
نئی اُمیدیں جگاتی
ذندگی کومعطرکرتی
آگےبڑھاتی ہوئی
نئی راہوں پہ چلاتی ہوئی
ان خواہشوں میں مگراک خواہش
چاند کی ٹھنڈی چاندنی جیسی
تپتی دھوپ میں ٹھنڈی چھاؤں جیسی
ٹھٹھرتی سردی میں پڑتی
سنہری دھوپ جیسی
موسم بہارجیسی
ساون میں برسات جیسی
پھولوں میں گلاب جیسی
بس اک خواہش
تیری خواہش
تجھےپانےکی خواہش