تیری خودی میں جب سے جلالت بس گئی ہے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiتیری خودی میں جب سے جلالت بس گئی ہے
اپنے حال کی بھی کیسی حالت بس گئی ہے
تیرے دید پہ ہی گذر کرنے کے بعد
ہر روح میں تھوڑی علالت بس گئی ہے
چلو آج ارمان منصفی کا فیصلہ سنتے ہیں
کئی دنوں سے دل میں عدالت بس گئی ہے
کوئی سمجھ لیتا ہے طرز ادا عاشقی ورنہ
آنکھ کی آنکھ سے کوئی رسالت بس گئی ہے
میرے خیال اُس خیال سے کترا جاتے ہیں
اب ارادوں میں جیسے سلاست بس گئی ہے
کئی راتوں کے بیداری سے لگتا ہے کہ
مجھ میں سنتوشؔ کوئی ظرافت بس گئی ہے
More Love / Romantic Poetry






