Add Poetry

تیری دل کے درمیاں رہے بھی تو نفرت کیلئے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

تیری دل کے درمیاں رہے بھی تو نفرت کیلئے
ہمیں پھر اور کیا چاہیے اپنی ہجرت کیلئے

مانا کہ کچھ دیر خلش کی راہیں ملی تھی
یوں بھٹک کر بھی چلے تھے ایک حسرت کیلئے

عادتوں کی کائنات تو تم سے جُٹی رہی
پھر بچا بھی کیا تھا میری فطرت کیلئے

کچھ دیر کی ملاقاتوں اور محفلوں کے بعد شاید
ہر کسی کا جہاں بن گیا ایک فُرقت کیلئے

زمانے کے الزام سے یونہی بچنے خاطر سنتوشؔ
ہم تھوڑا زہر پی لیتے ہیں مُسرت کیلئے

 

Rate it:
Views: 272
06 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets