تیری یاد سے مہکتا رہتا ہوں
Poet: Zulfiqar Ali Bukhari By: ذوالفقار علی بخاری, Rawalpindiتیری یاد سے مہکتا رہتا ہوں
بس تجھے خواب میں تکتا رہتا ہوں
تیری چاہت کا مقروض رہتا ہوں
اسی لئے ہر پل میں مغرور رہتا ہوں
بن تیرے زندگی ادھوری لگتی ہے
سو تجھ میں مصروف رہتا ہوں
تیرے جدا ہونے سے ڈرتا ہوں اکثر
نیند میں بھی ہاتھ پکٹر کر سویا رہتا ہوں
عجب کرشمہ ہوا تھا اظہار محبت میں ذوالفقار
آج بھی اسی میں کھویا رہتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






