Add Poetry

تیری یاد کے اجالے

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

تیری جستجو کے مظہر میرے پیروں کے یہ چھالے
میرے سارے خواب تیری تعبیر کے حوالے

بے چین ہیں منازل ۔ بے تاب ہیں یہ راہیں
غم زندگی سے کہہ دو مجھے وقت میں چھپا لے

شب کی تاریکیوں میں اتنا یقیں ہے مجھ کو
مجھے بھٹکنے نہ دیں تیری یاد کے اجالے

میرا انتساب ہیں جو انہیں کیسے بھول جاؤں
تیری آرزو کے لمحے میں نے آنسوؤں میں پالے

کبھی سیر کو جو نکلو تو قدم قدم پہ بچنا
تیرے روپ کی ادائیں کہیں چاند نہ چرا لے

Rate it:
Views: 430
05 Apr, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets