تیرے آنسو میں بہنے نہ دوں کبھی ( ایک گیت )

Poet: dr.zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

تیرے آنسو میں بہنے نہ دوں گا کبھی
اب کوئی غم بھی سہنے نہ دوں گا کبھی

میرا ارمان ہے میری راحت ہے تو
میری محبوب ہے میری چاہت ہے تو

کچھ بھی لوگوں کو کہنے نہ دوں کبھی
اب کوئی غم بھی سہنے نہ دوں گا کبھی

ہر خوشی تیرے قدموں پہ واروں گا میں
زندگی میری جاں یوں گزاروں گا میں

ان اندھیروں میں رہنے نہ دوں گا کبھی
اب کوئی غم بھی سہنے نہ دوں گا کبھی

تیرے آنسو میں بہنے نہ دوں گا کبھی
اب کوئی غم بھی سہنے نہ دوں گا کبھی

منظر۔۔۔۔۔ ایک یتیم لڑکی جس نے بچپن سے غم ہی دیکھے ہیں اپنے محبوب سے اپنی محرومیوں کا ذکر کر کے رو رہی ہے اور اس کا محبوب جو اس سے سچی ، پاک اور شدید محبت کرتا ہے اسے گیت کی صورت تسلی دے رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Rate it:
Views: 890
12 Mar, 2013