تیرے بعد تیرا انتظار، دیکھ لیا
دل ہوتا ہے میرا بیقرار، دیکھ لیا
رہتی ہے ہر وقت تجھے اپنی
ہم نے خود کو کر کہ نثار، دیکھ لیا
تھے جو عہدوپیما اپنے درمیاں
سبہی کئے تم نے تار تار، دیکھ لیا
ملا نہیں کُچھ تیرے پیار میں
بس رونا پڑا لیل و نہار، دیکھ لیا
تم دیکھتے رہے زمانے کی بات
ہم نے لُٹا کہ سنسار، دیکھ لیا
اُن کو سمجھ نہیں تیرے جذبات کی
سجو ؔ لکھنا ہے تیرا بیکار، دیکھ لیا