میرے بچھڑے روٹھے یار
کبھی تو آ اس پار
لے کر وہی مسکان
آ کر جند سنوار
تیرے بن جگ سونا
اور یہ دھندے بیکار
اپنی دوری کا بوجھ
میرے سر سے اتار
سب خوشیاں ہیں تیری
مجھ پر غم سوار
کیسی یہ بد گمانی
کس کا تو آلہء کار
میٹھی میٹھی تیری باتیں
پھیکا میرا حال زار
پھول بے رنگ لگیں
اب کے عجب بہار
نہ بھولے گا وہ
ترے کاجل کا نکھار
ناصر تو یہی سوچے
کیسا اجڑا یہ سنسار