تیری سادگی پر مٹ گئے ہیں ہم
پر چیز سے بیگانے ہو گئے ہیں ہم
چھپا لیا ہے تجھے دل کی گہرائیوں میں
تیرے حسن سے آشنا ہو گئے ہیں ہم
نہیں رہا ہوش جب سے تجھے دیکھا ہے
تیرے دیوانے سے ہو گئے ہیں ہم
کٹتی نہیں شب تنہائی تیری یاد کے بغیر
شمع عشق کے پروانے ہو گئے ہیں ہم