تیرے دئیے سب پھول رکھ چھوڑے کتاب میں
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar K.S.Aسلسلے محبتوں کے لکھے تھے نصاب میں
 ہم نے سارے صحفے پڑھے یوں اضطراب میں
 
 میں لوٹ جاتا گھر کی طرف لیکن سکوں نہ تھا
 چھپی ہوئی تھی بے بسی دل خانہ خراب میں
 
 وہ رخ پہ چاند آ کے جھکا اور یوں پلٹ گیا
 اک آگ سی لگی تھی اس کے شباب میں
 
 جلتی رہی تھی شام کی لالی ھواؤں میں
 سلگتی ہوئی خاموشی تھی آج آفتاب میں
 
 تیری یادوں سے ھم کبھی نہ دامن چھڑا سکے
 تیرے دئیے سب پھول رکھ چھوڑے کتاب میں
More Love / Romantic Poetry






