Add Poetry

تیرے در و بام

Poet: Ada Jaffery By: Bakhtiar Nasir, Lahore

ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی برسر الزام ہی آئے

حیران ہیں ‘ لب بستہ ہیں‘ دلگیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے

تاروں سے سجا لیں گے رہ شہر تمنا
مقدور نہیں صبج‘ چلو شام ہی آئے

کیا رہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے
جس رہ سے چلے تیرے دروبام ہی آئے

باقی نہ رہے ساکھ‘ ادا دشت چنوں کی
دل میں اگر اندیشہ انجام ہی آئے

Rate it:
Views: 323
03 Sep, 2012
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets