Add Poetry

تیرے عشق میں جلنا آ گیا ہے

Poet: u By: Usman Tarar, Hafizabad

تیرے عشق میں جلنا آ گیا ہے
ہمیں کانٹوں پہ چلنا آ گیا ہے

مکتبِ عشق نے سکھا دیے آداب عشق
ہمیں آپ سے تم کرنا آ گیا ہے

آغاز محبت میں جذبات اور تھے
اب رسوائیوں سے ڈرنا آ گیا ہے

جب سے تیرے آنچل کو چھوا ہے
رنگ خاکوں میں بھرنا آ گیا ہے

ہماری آنکھیں فریب کھا رہی ہیں
یا پھر تم کو سنورنا آ گیا ہے

تمہاری جانب ہی سفر کر رہے ہیں ہم
ہمیں فاصلوں سے لڑنا آ گیا ہے

چھوڑ دی ہے ہم نے اناء پرستی عثمان
وقت کے ساتھ ڈھلنا آ گیا ہے

Rate it:
Views: 369
01 Nov, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets