Add Poetry

تیرے عشق میں خودی کو مٹا سکتا نہیں

Poet: Badar Naseer By: Badar Naseer, lalamusa

تیرے عشق میں خودی کو مٹا سکتا نہیں
تم نہ چاہو تو تجھے اپنا بنا سکتا نہیں

تمہاری کروں بندگی تیری محبت کی انتہا نہیں
اگر ہو نہ رضا تیری تو منزل پا سکتا نہیں

حسرت دل ہے خودی کو تیری راہ میں مٹانے کی
اگر ہو نہ ساتھ تیرا تو خودی کو مٹا سکتا نہیں

اس دل میں اپنی محبت کی شمع جلا دے
تیری جلائی شمع اور کوئی بجھا سکتا نہیں

کیا کروں تیرا نام لیے بغیر راحت قلب نہیں ملتا
بدر تیرے سوا کسی اور کو اپنا سکتا نہیں

Rate it:
Views: 744
31 Dec, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets