تیرے پاس تجھ سے بہلتا جہاں ہے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiتیرے پاس تجھ سے بہلتا جہاں ہے
میرا حال کب سے سنورتا کہاں ہے
آنکھ جو جھپکی کس نے سوچا
ابکہ کھویا کھویا لگتا لمحہ ہے
آؤ سرکشی کبھی بیٹھ کر سوچیں
کہ کس کا کہاں سنبھلتا جہاں ہے
تقدیر کے مارے کو تقدس کوئی دینا
اُس کا ستارہ چمکتا کہاں ہے
قدم سے قدم پھر ملتے نہ راہ کے
منزل کا راہی یوں پھسلتا یہاں ہے
میں نہ سوچتا میں نہ پوُچھتا
میرے جہاں کو ستاتا ارماں ہے
More Love / Romantic Poetry






