تیرے ہجر میں تمام رات جاگ کر گزاری ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMتیرےہجرمیں تمام رات جاگ کر گزاری ہے
آج دن بھر تیری یادوں سے جنگ جاری ہے
محبت کا تو کھیل ہی ایسا ہوتا ہے جاناں
اس میں نا ہار ہماری ہےناجیت تمہاری ہے
جس کا کسی چارہ گر کے پاس علاج نہیں
چاہت کچھ ایسی ہی لا علاج بیماری ہے
لگتا ہے یہ مرتے دم تک میرےساتھ رہےگی
ٹوٹےہوئے دل میں جو امانت تمہاری ہے
اےدوست اب تو جو میرے ساتھ نہیں ہے
تنہا جینا اصغر کے لیے بہت بھاری ہے
More Love / Romantic Poetry






