جاناں
Poet: raja ghais abad By: raja ghias...abad, munic germanyکل جو تم سے بات ہوئی جاناں
پرنور میری رات ہوئی جاناں
شہنائیاں سی بجتی رہیں ساتھ ساتھ
تاروں کی جو بارات ہوئی جاناں
جگ مگ کر گئی میرے گھر کو
کہکشاں کی ایسی برسات ہوئی جاناں
جگنوؤں کو چوما پھولوں کو بھی میں نے سنبھالا
رات ہر بات نرالی بات ہوئی جاناں
رات بھی حیراں تھی مجھ سے پوچھتی رہی
تم تو وہی ہو آج کیا بات ہوئی جاناں
More Love / Romantic Poetry






