Add Poetry

جانب دشت کبھی تم بھی نکل کے دیکھو

Poet: Nasir Zidi By: Shabir Akhtar, karachi

جانب دشت کبھی تم بھی نکل کر دیکھو
دوستو آپلہ پائی کا عمل کر دیکھو

تم جو چاہو تو میرے دل کو سکوں مل جائے
اپنا انداز نظر کچھ تو بدل کر دیکھو

میں تمہیں جینے کے انداز سکھا سکتا ہوں
ایک دو گام میرے ساتھ تو چل کر دیکھو

چاندنی راتوں میں پھرتا ہے کوئی آوارہ
تم کو فرصت جو ملے گھر سے نکل کر دیکھو

فاصلے برسوں کے پل بھر میں سمٹ آئیں گے
آج کی شب میرے پہلو میں مچل کے دیکھو

اس کا چہرہ ہے کسی دشت کا سورج ناصر
اس کی جانب کبھی دیکھو تو سنبھل کر دیکھو

Rate it:
Views: 431
05 Oct, 2008
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets