جانے کیا سوچ کے دل لگاتے ہیں لوگ

Poet: rizwana By: rizwana, toronto

جانے کیا سوچ کے دل لگاتے ہیں لوگ
درد ہی درد بدلے میں پاتے ہیں لوگ

جینا آساں نہیں تجھ کو زندگی
پھر بھی جیتے ہیں جیے جاتے ہیں لوگ

تمناؤں کے حصار میں قید کر کے خودی کو
سانس آزادی کی نہ لے پاتے ہیں لوگ

رسم و رواج کے کٹہرے میں بند
بلی خود کو چڑھاتے ہیں لوگ

انا کی سولی پہ لٹکا کے خودی کو
جیتے چی مر جاتے ہیں لوگ

Rate it:
Views: 404
11 Jun, 2013