جان من ہم نے کبھی تم سے شکایت کی ہے؟

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

یہ نہیں سوچنا کہ تم نے یہ حالت کی ہے
جان من ہم نے کبھی تم سے شکایت کی ہے؟

نارسائی سے بھلا جذبے کہاں مرتے ہیں
خاک حاصل کیلئے ہم نے محبت کی ہے

پھول کا رنگ فضاؤں میں بکھرنا چاہے
ہو نہ ہو آپکے ہونٹوں نے شرارت کی ہے

آج ہے جس پہ گئے وقت کی پرچھائیاں سی
مدتوں ہم نے اسی دل پہ حکومت کی ہے

کیسی حیرانی کہ اطراف میں پھیلے خوشبو
بات یہ ساری دل و جان صداقت کی ہے

خاک پہ رکھی جو احساس ندامت سے جبیں
لوگ سمجھے کہ بڑی آج عبادت کی ہے

دامن دل میں محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ نے ہم سے الجھنے کی حماقت کی ہے

حسن کے راز چھلکنے کی گھڑی آ پہنچی
عشق نے آج پلٹنے کی جسارت کی ہے

Rate it:
Views: 1717
08 Mar, 2013