جب بات کرتا ہے تو حد کرتاہے
وہ ہربات بڑی مستند کرتا ہے
جب اسےملن کی عرضی بھیجوں
اسےبڑی بےدردی سےردکرتاہے
غموں سےلڑتےجب چورہو جاتاہوں
پھر کہیں جا کر وہ میری مدد کرتاہے
زمانےمیں بڑے عظیم ہیں وہ لوگ
جن کا کوئی حاسد حسد کرتا ہے
تجھ سےملنااصغرکےمقدرمیں نہیں
ورنہ تجھ سےپیاربےحد کرتا ہے