جب بڑا صبر کسی ذات میں آ جاتا ہے

Poet: lost soul By: Haseeb Khan, karachi

جب بڑا صبر کسی ذات میں آ جاتا ہے
پھر وہ کربل کی روایات میں آ جاتا ہے

جیسے ہی رات پہ آتا ہے بلا کا جوبن
میرا وہ یار مری گھات میں آ جاتا ہے

کون ٹھہرا ہے ترے طرزِ تکلّم کے حضور
جب ترا حُسن، تری بات میں آ جاتا ہے

کچّی بنیاد پہ تعمیر کیا تھا گھر کو
اِک عجب خوف سا برسات میں آ جاتا ہے

جو سمجھنے کے لئے ایک زمانہ مانگے
ایسا نکتہ بھی سوالات میں آ جاتا ہے

جب کسی شخص کے آگے مرا پھیلا ہوا ہاتھ
خالی ہٹتا ہے تو اوقات میں آ جاتا ہے
 

Rate it:
Views: 532
26 Apr, 2012
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL