جب بھی انہیں اپنے زخم دکھاتےہیں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamہم اس طرح اپنا وقت کاٹتے رہتے ہیں
چاند کے ساتھ اپنےغم بانٹتےرہتےہیں
ہم کوئی شکوہ لبوں پر نہیں لاتے
وہ جھوٹے وعدوں سے ٹالتےرہتےہیں
وہ جب ستم کی انتہا کردیتے ہیں
ہم غم کو اشکوں میں ڈھالتےرہتےہیں
کوئی بھی آرزو پوری نہیں ہونےپانی
وگرنہ ہم ارمان تو بہت پالتےرہتےہیں
جب بھی انہیں اپنے زخم دکھاتےہیں
وہ ان پہ نمک ڈالتے رہتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






