جب تمہاری یاد کے سائے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreجب تمہاری یاد کے سائے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
دھوپ میں جیسے برف پگھلتی ایسے ہم پگھلتے ہیں
بیٹھنے سے پہلے جھاگ خوب ہی اچھلتے ہیں
ڈوبنے سے قبل جیسے شعلے خوب مچلتے ہیں
واپسی کے راستے کھو تو نہیں جائیں گے
پہلے سوچتے ہیں یہ پھر گھر سے نکلتے ہیں
موسم پلٹا کھاتے ہیں حالات بدل جاتے ہیں
لوگ بدل جاتے ہیں لیکن ہم نہیں بدلتے ہیں
عظمٰی دنیا کے جنگل میں رہنے بسے والے لوگ
پھسلتے ہیں بھٹکتے ہیں اور کبھی سنبھلتے ہیں
More General Poetry






