جب سےاسےمیری محبت کایقین ہو گیا ہے
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamجب سےاسےمیری محبت کایقین ہوگیا ہے
خوشی سےباغ باغ دل غمگین ہو گیا ہے
میرےپیار نے اس کے حسن کو ایسانکھارا
وہ پہلے سے اور بھی زیادہ حسین ہوگیاہے
دل کے ویران چمن میں پھر بہار آگئی
جب سےوہ دل میں مکیں ہو گیا ہے
کئی لوگ محبت میں دیوانے ہو جاتےہیں
محبت کرنے کے بعد اصغرذہین ہوگیا ہے
اصغرکی درد بھری شاعری پڑھتےپڑھتے
اسےمیرا ہر شعر ذہن نشین ہو گیاہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






