جب سے وہ چھوڑ کر مجھ کو گیا ہے

Poet: Khan Muhammad Imran - Emron Mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawar

جب سے وہ چھوڑ کر مجھ کو گیا ہے
خواب و خیال سا اِک ہو گیا ہے

سوچتا ہوں اُسے حتی الامکاں
پر اِک دھند میں وہ کھو گیا ہے

جسے میں چاہتا جاں سے بڑھ کر
ملن کی آس دے کر سو گیا ہے

دیکھ کر سب مجھے کہتے ہیں مانو
تجھے آخر یہ اب کیا ہو گیا ہے

Rate it:
Views: 372
11 May, 2016