جب نین میخانے ہو جاتے ہیں

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

جب نین میخانے ہو جاتے ہیں
پھر لب پیمانے ہو جاتے ہیں

حضور اک جھلک پر حسن کی
کچھ لوگ دیوانے ہو جاتے ہیں

غیروں کی کیا بات کریں
یہاں اپنے بیگانے ہو جاتے ہیں

اٹھتے ہیں پھر درد نئے
جب زخم پرانے ہو جاتے ہیں

جب حسن آتا ہے جوبن پر
بڑے تیز نشانے ہو جاتے ہیں

پیارے حسن پہ نہ ناز کیا کر
یہ باغ ویرانے ہو جاتے ہیں

امتیاز محسوس کر اگر سلیقے سے
سب خواب سہانے ہو جاتے ہیں

Rate it:
Views: 955
28 Jan, 2012