جب وہ چلتا ھے تو خوشبو کو ھوا دیتا ھے

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

جب وہ چلتا ھے تو خوشبو کو ھوا دیتا ھے
میرا دوست مجھے جینے کی دعا دیتا ھے

وہ میرے غم کا ساتھی ھے اس لیے
میرا ھر غم اپنی پلکوں میں چھپا لیتا ھے

میری اوقات سے بڑھ کر وہ مجھے چاھتا ھے
مجھ کو چاھت کے نئے طور سیکھا دیتا ھے

اس کی دوستی کی گہرائی کا مجھے علم نھیں
جب کبھی روئے تو مجھے بھی رلا دیتا ھے

حیران ھوں خود اپنی تقدیر پر میں
کہ کسی کو ایسا بھی دوست خدا دیتا ھے

Rate it:
Views: 485
02 Apr, 2011