جب کبھی محبت پہ افسانے لکھتے ہیں
Poet: Umer Farooqi By: Umer Farooqi, Rawalpindiجب کبھی محبت پہ افسانے لکھتے ہیں
بس تیری یاد کو ساتھ لیے چلتے ہیں
گزرتا ہے دل پہ تیرا انداز روٹھ جانا
پھر آنکھوں سے میرے آنسو بہنے لگتے ہیں
ڈوبتا ہوں جب بھی یادوں کے سمندر میں
پھر آوارہ اجنبی راستوں پہ چلنے لگتے ہیں
ستانے آجائیں گزرے ہوئے لمحے جب بھی
تنہائی کے خوف ناک اندھیروں سے ڈرنے لگتے ہیں
تو کسی اور کی ہو جائے تو غم نہیں
ہم پھر بھی تیرا نام دل پہ لکھے رکھتے ہیں
وہ شام جو کبھی تیرے نام ہوا کرتی تھی
اب ہر شام تیری یاد میں دئیے جلائے رکھتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






