جدائی کے غم میں اشکباررہتاہوں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

 جدائی کےغم میں اشکبار رہتاہوں
ہر گھڑی ہرپل میں سوگوار رہتا ہوں

جس دن تجھ سے بات نہیں ہوتی
تیری آواز سننےکوبیقراررہتا ہوں

سب میری اداسی کاسبب پوچھتےہیں
کیاجانیں میں کیوں دل فگار رہتا ہوں

یادوں کےسمندر میں جب ڈوب جاتاہوں
یوں لگتا ہےجیسےبیچ منجھداررہتاہوں

تیری چاہت میں اصغرکوجوغم ملتےہیں
انہیں خوشیوں میں کرتا شماررہتا ہوں

Rate it:
Views: 421
08 Jul, 2012